اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات آئی سی اے منظوری معاملہ ، ابوظہبی جانے والے مسافروں کی آئی سی اے منظوری اور اس پر جاری الجھائوپر تمام ائیر لائنز پریشان ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے تمام مسافروں کو آئی سی اے منظوری سے استثنیٰ دیا گیا مگر امیگریشن حکام نے ائیرلائنز کو مسافر اٹھانے سے منع کردیا ، دوران چیک ان مسافروں کے ویزوں کی آن لائن منظوری کے عمل میں بھی رکاوٹ بن گئی، ابوظہبی میں ائیرلائنز آپریٹرز کمیٹی میٹنگ میں ائیرلائنز کی جانب ائیرپورٹ اتھارٹی سے احتجاج کیا گیا ، ائیرلائنز کو
مسافر اتارنے یا منظوری کے بعد ابوظہبی آمد پر ڈی پورٹ کرنے پر ائیرلائنز کو شدید نقصان کا سامنا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے انتظامیہ اس الجھائو کے نتیجے میں مسافروں کو درپیش زحمت پر معذرت خواہ ہے ، پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستانی سفارت خانے کی مدد بھی حاصل کرلی ہے تاکہ معاملے کو اعلی سطح پے اٹھایا جاسکے ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے تمام مسافروں سے التماس کرتی ہے کی وہ سفر سے قبل آئی سی اے کی ویب سائٹ پر منظوری کی ضرورت کو معلوم کرلیں ۔