اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

7 سال قبل بدین سے لاپتہ ہونے والے رینجرز کے ریٹائرڈ حوالدار کا کراچی سینٹرل جیل میں قید ہونے کا انکشاف، بیمار ضعیف ماں کی فوری رہائی کی اپیل

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(این این آئی)سات سال قبل بدین سے لاپتہ ہونے والے رینجرز کے ریٹائرڈ حوالدار کا کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہواہے،قیدی کی بیمارو ضعیف ماں اوربیوی بچوں نے فوری رہائی کی اپیل ہے۔تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے محلہ ملوک شاہ کے رہائشی رینجرز کے ریٹائرڈ حولدار سکندر ولد علی محمد انڑ سات سال قبل بدین سے لاپتہ ہو گیاتھا۔سکندر انڑ کی ضعیف العمر بیمار والدہ،بیوی بچوں اور بھائی نے

سکندر کی بازیابی کے لئے کئی بار احتجاج اعلی سول اور فوجی حکام سے اپیلیں کرنے کے علاوہ میڈیا میں بھی سکندر کے لاپتہ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔چند روز قبل کسی زرائع سے سکندر کی کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کی اطلاع پر سکندر کے گھر میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی اور سکندر کے بھائی رجب انڑ نے کراچی سینٹر جیل پہنچ کر قید بھائی سے ملاقات بھی کی۔سکندر انڑ کے چھوٹے بھائی اور مقامی الیکٹریشن رجب انڑ نے بھائی کے کراچی جیل میں قید کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی نے بتایا کہ اس کو پندرہ روز قبل جیل میں قید کیا گیا اس سے قبل سات سال وہ کہاں اور کس مقام پر تھا کوئی پتا نہیں سکندر کے بھائی رجب نے بتایا کہ جیل حکام نے مقدمہ اور کس کیس میں سکندر کو قید کیا ہے تفصیل نہیں دے اور کچھ بتانے کو تیار نہیں،سکندر کی بیمار ضعیف والدہ بیوی اور بھائی نے تمام سول اور فوجی اعلی حکام، چیف جسٹس اف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ نے اپیل کی ہے کہ سات سال سے لاپتہ بھائی کا جیل میں قید سے رہائی کے لئے اقدام کئے جائیں انہوں وکلا سے بھی بھائی کی ضمانت اور قانونی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ غریب ہیں ان کے پاس کراچی آنے جانے وکلا اور ضمانت کی فیس اور اخراجات کے لئے بھی رقم اور وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ سات سال قبل بدین سے لاپتہ ہونے والے رینجرز کے ریٹائرڈ حوالدار کا کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہواہے،قیدی کی بیمارو ضعیف ماں اوربیوی بچوں نے فوری رہائی کی اپیل ہے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…