پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

یکم ستمبر سے بزرگ شہریوں کی پنشن گھر پہنچانے کاحتمی فیصلہ ، وفاقی حکومت نے بزرگ شہریوں کو کریڈٹ کارڈ اور قرضے کی سہولت بھی دینے کا اعلان کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ۔ایج بینیفیٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) دفتر کی افتتاحی تقریب سے

خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے پتا ہے زیادہ تر پنشنرز کھیوڑہ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں کہ جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، ہم نے 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے، ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، نجی بینک سے آپ کو پنشن براہ راست آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنشن پر آپ کو کریڈ ٹ کارڈ ملے گا اور قرض کی سہولت بھی ملے گی، ہم مزدور کو گھر بھی بناکر دیں گے، آپ خود بھی ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہر وہ شخص ای او بی آئی کا حقدار ہوں گا جو کام کرتا ہے، فری لانس جرنلسٹ اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی ان میں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے محرم ایس او پیز کے مطابق گزاریں کیونکہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔اس سے قبل تقریب سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم الیکشن کے دوران جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…