لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں پیشرفت ہوئی ہے ،برجیس طاہر کی جائیدادوں اور زرعی اراضی کا ریکارڈ نیب کے دفتر پہنچا دیا گیا۔برجیس طاہر کی جائیدادوں کا ریکارڈ متعلقہ پٹواری لے کر نیب میں پیش ہوا۔
نیب نے برجیس طاہر سے اسلام آباد اور ننکانہ میں جائیدادوںاور اکاونٹس سے متعلق تفصیلات طلب کر رکھی تھیں،اسلام آباد سیکٹر جی اور سیکٹر 10 میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں،سانگلہ ہل میں حاصل کیے گیے 2 پلاٹس کا ریکارڈ بھی فراہم کردیا گیا،برجیس طاہر کے فیملی اراکین کا ریکارڈ بھی نیب میں پیش کیا گیا ہے۔