لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چار روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ۔ گورنر چوہدری سرو ر متحدعرب امارات میں اوور سیز پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے ۔ گورنر چوہدری محمد سرور18اگست کو
وطن واپس پہنچیں گے۔ گورنر چوہدری سرور کی ملک میں عدم موجودگی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے قائمقام گورنر پنجاب جبکہ ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔