اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل سپیریئر سروس کے ریلوے گروپ کی ایک خاتون افسر لاہور اسٹیشن منیجر کو ایک ہی دن میں عہدہ ملنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کی طاقتور یونین مبینہ طور خاتون کی تقرری کیخلاف تھی ۔ شدید مذمت کے بعدخاتون کو عہد سے ہٹا دیا گیا ۔ یونین کے دباؤ میں
پی آر کے لاہور ڈویژن میں اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر 1 (اے ٹی او 1) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اسٹیڈا منیجر کا چارج سیدہ مرزیہ زہرا کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پی آر انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ذہرہ کو لاہور اسٹیشن منیجر مقرر کیا گیا جس کے بعد اسٹیشن ماسٹرز ایسوسی ایشن نے اسٹیشن منیجر کی نشست پر سی ایس ایس آفیسر کے تقرر کے فیصلے پر احتجاج کیاگیا۔لاہور اسٹیشن کے منیجر(بی ایس 1) کا عہدہ اس وقت خالی ہوا تھا جب پی آر کے لاہور ڈویژن کی انتظامیہ نے یونس بھٹی کو عہدے سے ہٹایا تھا اور مرزیہ زہرہ کو ہدایت کی کہ وہ اگلے احکامات تک اس کی دیکھ بھال کریں گی ۔ چونکہ پی آر کے پاس اسٹیشن منیجر کے صرف دو عہدے ہیں، ایک لاہور اور دوسرا کراچی میں ہے۔ سیدہ مرزیہ زہرا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی آر انتظامیہ نے جمعہ کی شام ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن واپس لیا جبکہ وہ قانون کے تحت پی آر لاہور ڈویژن کے اے ٹی او-1 کی حیثیت سے اسٹیشن منیجر کے دفتر کی نگرانی کریں گی ، ان کا کہنا تھا کہ یعقوب صاحب کو لاہور اسٹیشن منیجر مقرر کیا گیا ہے، اگرچہ انہوں نے کام شروع کردیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ میں ان کی نگرانی نہیں کرسکتی ہوں۔دوسری طرف یونین نے سیدہ مرزیہ زہرہ کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے ۔