جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

گلوکار سلمان احمد کو بلاول بھٹو کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا معافی مانگنے کا مطالبہ

datetime 15  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف گلوکار سلمان احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کیلئے ایک ایڈیٹڈ (تدوین شدہ) تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر بھی ہیں اور وہ اکثر ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم ایک روز قبل انہوں نے بلاول بھٹو کی ایسی تصویر شیئر کی جس میں چیئرمین پی پی پی کو خاتون سے تشبیہ دی گئی تھی۔

انہوں نے پنجابی میں کیپشن لکھا کہ ڈیئر ڈائری جب گیدڑ کی موت اٰتی ہے وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔اس ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا، مذکورہ تصویر پر نہ صرف انہیں ٹوئٹر صارفین بلکہ کئی معروف شخصیات نے آڑے ہاتھوں لیا۔معروف اینکر ناجیہ اشعر نے کہاکہ ایک مرد کو عورت سے تشبیہ دے کر مردانگی دکھانا، عورت کی تذلیل کرنا وہ گھٹیا سوچ ہے جو تعلیم یافتہ مہذب معاشرے میں بھی پروان چڑھتی رہی ہے۔معروف اینکر اور میزبان وسیم بادامی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان بھائی افسوس، بہت افسوس، سیاسی رائے سے بھرپور اختلاف کریں لیکن یہ کیا۔۔!مذکورہ تصویر پر وزیراعظم کی کورونا ریلیف ڈرائیو، فوکل پرسن کی نمائندہ خصوصی ملیحہ ہاشمی نے براہِ راست تو تبصرہ نہیں کیا البتہ سینئر صحافی نسیم زہرہ کی جانب سے معافی کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ انہیں ضرور مانگنی چاہیئے اور یہ تصویر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ساتھ ہی ملیحہ نے نسیم زہرہ سے جواب میں یہ پوچھا کہ کیا آپ نے شہباز شریف سے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کو جادو گرنی کہنے پر معافی مانگیں۔سلمان احمد نے سخت تنقید کے باوجود ایک روز گزر جانے کے بعد بھی نہ تو مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کی اور نہ ان کی جانب سے معذرت کی گئی۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے گلوگار کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا مت گرنا کہ پھر اٹھ نہ سکو۔اسی تصویر پر اینکر پرسن اقرار الحسن سید نے براہ راست تو تبصرہ نہیں کیا البتہ اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی کی تضحیک کی غرض سے اْسے دوسری صنف میں شامل کرنا انسانیت کی توہین ہے، انہوں نے بھی سلمان احمد سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…