منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

یہ اس دن مجھ پر طنز کرتے ہوئے بڑا عاشق رسولؐ بن گیا لیکن جب یہ بطور وزیر خارجہ واشنگٹن گیا تو۔۔۔مذہب کے حوالے سے طنز کرنے پر وزیراعظم کا خواجہ آصف کوکرارا جواب

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوریت پسند نہیں انہوں نے جمہوریت کو بدنام کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن مجھے مائنس ون کی کوششیں کر رہی ہے، مائنس ون ہوبھی گیا تو باقی بھی انہیں کوئی نہیں چھوڑے گا، یہ صاحب یہاں کہہ رہے تھے کہ میاں صاحب فکر نہ کریں لوگ جلدی بھول جائیں گے،

یہ جمہوریت پسند نہیں انہوں نے جمہوریت کو بدنام کیا، ان کو کیا پتہ تھا کہ میں سپریم کورٹ جاؤں گا، سپریم کورٹ نے انہیں کرپٹ قرار دے دیا، یہ کیسا وزیر خارجہ ہے کہ دبئی کی کمپنی سے 15،20 لاکھ تنخواہ لے رہا ہو، وہ تنخواہ نہیں کچھ اور لے رہے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان کا اگلا پچھلا جانتا ہوں، میری ایسے لوگوں کے خلاف بڑی تیاری ہے۔ خواجہ آصف کے طنز پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑا عاشق رسولؐ بن گیا، یہی آدمی جب فارن منسٹر بھی تھا یہ واشنگٹن جاتے ہیں، وہاں ایشیا سوسائٹی والے ان سے انٹرویو کر رہے تھے، ان سے پوچھا گیا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں فرق کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم لبرل ہیں اور پی ٹی آئی والے دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ یہ لبرل ہیں لیکن صرف ایک طرح سے، یہ لبرلی کرپٹ ہیں، میں مغربی کلچر کو ان سب سے بہتر جانتا ہوں، جتنا نقصان اس ملک کے امیج کو اس لیڈر شپ نے پہنچایا ہے کوئی دشمن پاکستان کو نہیں پہنچا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ میں 1998 سے سن رہا ہوں ان میں سے جو مغرب جاتا ہے وہ وہاں جا کر کہتا ہے کہ مجھے بچا لو۔ میں آپ کی طرح لبرل اور ماڈرن ہوں، باقی یہ سارے انتہا پسند ہیں، اگر مجھے نہ بچایا تو انتہا پسند ملک میں ٹیک اوور کر جائیں گے۔ یہ سارے وہاں جا کر لبرل اور ماڈرن بن جاتے ہیں کیونکہ ان کا ایمان نہیں ہے، میں نے ہر جگہ کہا کہ میرا ویژن ہے کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…