بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی حکومت کیلئے صورت حال مزید خراب ، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی تیاریاں شروع کردیں، جہانگیر ترین اور نواز شریف کی ملاقات ایک خوفناک پیغام ہو گا،طاقت کے مرکز کی طرف سے شہباز شریف سے رابطے

datetime 18  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت سے بی این پی کی علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے لئے صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ(ق) جو کہ پہلے ہی تحفظات اور خدشات سے بھری پڑی ہے اس موقع پر اگر حکومت سے الگ ہو گئی تو وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔ ایم کیو ایم نے بھی تیاریاں شروع کر دیں۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے صرف اتحادی جماعتیں ہی ناراض نہیں ہیں

بلکہ وفاق میں حکمران پارٹی کے اپنے ایک درجن اراکین اسمبلی اور پنجاب میں 20 اراکین اسمبلی بغاوت کے لئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی نے بھی بلوچستان حکومت سے علیحدگی کے لئے سرجوڑ لئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم ترین راہنما جہانگیر ترین ناراض ہو کر لندن روانگی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مسلسل گرداب میں دھنستی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ بی این پی مینگل گروپ نے گزشتہ روز دوٹوک علیحدگی کا اعلان کر کے حکومتی کشتی میں پہلا چھید کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ(ق) اور پی ٹی آئی کے درمیان پہلے ہی بہت دوریاں ہیں اور مسلم لیگ( ق) اس حوالے سے وزیر اعظم سے مل کر بھی اور ٹی وی چینلز پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے اس لئے مقتدر قوت کا اشارہ ملتے ہی مسلم لیگ(ق) اور مسلم لیگ(ن) سارے غم بھلا کر ایک ہو جائیں گے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ طاقت کے مرکز کی طرف سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے اور کئی غیر ملکی سفیروں کے اپوزیشن لیڈر سے رابطے تبدیلی کی ہواؤں کا پتہ دے رہے ہیں۔ قابل غور پہلو یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور مدد اور تعاون کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اپنی ٹیم کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے بلکہ عوام کو پے درپے مہنگائی، بے روزگاری اور دباؤ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور حکومت کسی ایک مسئلے سے نمٹنے میں

بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان بنانے کیلئے اپنے 23 سالہ وعدوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل کرنے میں ناکام رہے۔ معیشت کی بہتری کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے وزیر اعظم کی بھرپور معاونت کی لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم نے معیشت کو سنبھال سکے اور نہ ہی عوام کی زندگی میں بہتری لا سکے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت، بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت اب صرف ”ایمپائر“ کی

خاموشی تک قائم ہیں۔ جیسے ہی ”ایمپائر“ نے اتحادی پارٹیوں کو آزادی کا اشارہ کر دیا تو تبدیلی آ جائے گی۔ البتہ قسمت کے دھنی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اتحادی پارٹیوں سے مزید کچھ وقت لے سکتے ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ اگر وہ مہلت لے بھی لیں تو قوم کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے جہانگیر ترین اور میاں نواز شریف کی ملاقات کی خبر بھی آ سکتی ہے جو کہ پی ٹی آئی کے لئے ایک خوفناک پیغام ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…