مقدس ترین ہستیوں سے متعلق گستاخانہ مواد پر مبنی تین کتابوں پر پابندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی ، مارکیٹ میں موجود سٹاک کوضبط کرنےحکم ، پنجاب اسمبلی نے انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

5  جون‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی نے مقدس ترین ہستیوں سے متعلق گستاخانہ مواد پر مبنی تین کتابوں پر پابندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی جبکہ متعلقہ محکمے کو مذکورہ کتابوںکے مارکیٹ میںموجود سٹاک کوضبط کرنے او ررواں سیشن میں ہی اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ،اجلاس میں طیارے حادثے ،کوروناوائرس سے اراکین اسمبلی سمیت دیگر کی ہلاکتوں پر تعزیتی قرارداد بھی منظور کر لی گئی ۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس مقامی ہوٹل میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی صدارت میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 22منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اراکین اسمبلی نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے طے شدہ ایس اوپیز پر عملدرآمدکرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی ۔ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث ندامت ہے کہ اس پاک سر زمین پرایسی کتب بالخصوص یہ تین کتابیں’’آفٹر دی پرافٹ ‘‘،’’دی فرسٹ مسلم‘‘ اور’’ شارٹ ہسٹری آف اسلام‘‘موجودہیںجن میں ہمارے آقا نبی کریم ؐ ، امت کی عظیم ماں حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ جن کی پاکیزگی کی گواہی اللہ تعالی نے قرآن پاک میں دی ہے اورحضرت سید نا عثمان غنی اور حضرت علی کے بارے میں جو گستاخانہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ ایوان کی طرف سے یہ حکم دیا جاتاہے کہ متعلقہ محکمہ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تینوں کتابوںپر پابندی لگائے اورمارکیٹ میں موجود سٹاک کو ضبط کرے اور رواں اجلاس میں ہی اس کی رپورٹ پیش کی جائے ۔ہم دعا گو ہیں کہ ہماری تمام نسلوںاور تمام امتکواس پر ہمیشہ اخلاص کے ساتھ ثابت قدم رکھیاورہمیں سر خروفرمائے۔پنجاب اسمبلی نے کورونا کے باعث انتقال کرجانے والے ارکان اسمبلی شاہین رضا، شوکت چیمہ ، کراچی طیارے حادثے اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے کے لیے تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے انتقال کرجانے والے ارکان اسمبلی شاہین

رضااورشوکت چیمہ ،کراچی طیارے حادثے اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوںکے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم اپنے نبیؐسے محبت کا اظہار نہ کریں اور عقیدہ ختم نبوت پر مکمل ایمان نہ لائیں ،اللہ تعالی اپنے بندوں سے قرآن پاک میں کہتا ہے کہ اپنی آواز کو نبی ؐکی آواز سے اونچی مت کرو ایسا نہ ہو کہ

انجانے میں تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں اور نبی ؐپر درود و سلام پیش کرویہ بڑا نازک معاملہ ہے۔ انہوںنے کہا کہقابل اعتراض مواد مارکیٹ میں آیا کیسے ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایک ڈاکٹر کابیٹا کورونا وائرس سے جاںبحق ہوگیایہ کوئی اشرافیہ کی بیماری نہیں۔قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو

آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پنجاب اسمبلی کے انعقاد پر طنز کر رہے ہیں ان کو اپنی سوچ کے زاویے بدلنا ہوں گے،کورونا وائرس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،حکومتی اداروں کے مطابق اس وقت7 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ یہ کوئی اشرافیہ کی بیماری نہیں،مجبور دل سے بات کر رہا ہوںجو سخت ترین فیصلہ ہمیں پہلے کرنا چاہیے تھا وہ نہ ہوسکاجس کی وجہ سے اب یہ وباء پھیل چکی ہے ،

کچھ لوگوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس ورچوئل بلانا چاہیے تھاان کی سوچ پر افسوس ہی کر سکتا ہوں ،کوروناوائرس کہیں پر دو فیصد ہے اور کسی جگہ 14 فیصد ہے ،حکومت خود کہہ رہی ہے کہ 7 لاکھ افراد متاثر ہیں،ہمیں اس بیماری سے لڑنا ہے اور اپنی زندگیوں کے لائف سٹائل کو بدلنا ہوگاجو لوگ اجلاس کے اخراجات پر طنز کر رہے ہیں ان کو اپنی سوچ بدلنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ شیر دل اچھے

بیوروکریٹ تھے ان کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں،ہمیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ، جو اس طیارے کے حادثے میں فوت ہوگئے انکے لیے دعا گوہوں،کورونا وائرس سے بھی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتا ہوں ،اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔اللہ ہم سب کو اس وبا ء سے محفوظ رکھے اجلاس طلب کرنے پر سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان سے

قادیانیوں کے خلاف متفقہ آواز آنی چاہیے۔حضور نبی اکرم ﷺکی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے اس معاملے کو اٹھایا۔ختم نبوت ﷺایمان کا اہم جزو ہے۔تکلیف کی بات ہے کہ اتنی بڑی بات ہوئی کیا کسی کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ؟۔بدقسمتی سے ملک میں بددیانتی کی پالیسی چل رہی ہے ،سلیکٹڈ احتساب کیا جارہاجس کی مذمت کرتے ہیں۔

شہباز شریف ملک میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے پاکستان آئے مگر حکومت کورونا وائرس سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔نیب کے شہباز شریف کے گھر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ناجائز قید میں ڈالا ہوا ہے یہ حکومت کی بدیانتی کی واضح مثال ہے، پنجاب اسمبلی میںپیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ

حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں بحرانوں کا دور دورہ ہے، کسان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں،آج کاشتکاروں کا خون ہورہا ہے،کسان سے اس کی روٹی چھینی جارہی ہے ،تحصیل دار اور پٹواریوں نے کسانوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیواری کے تحفظ کو پامال کرتے ہوئے ان سے گندم چھین لی ،کسانوں کے گھر کے چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ہے اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ سپیکرنے اجلاس 8جون بروزپیر دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…