پائلٹ کو بتایا گیا دونوں رن وے کلیئر ہیں،پائلٹ نے خود فضا میں چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا، چیئرمین پی آئی اے حقیقت سامنے لے آئے

22  مئی‬‮  2020

کراچی (آن لائن) سی ای او پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ارشد ملک کا کہنا ہے کہ آج کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔اے ٹی سی کی طرف سے پائلٹ کو کہا گیا ہے کہ دونوں رن وے خالی ہیں۔اے ٹی سی نے کہا کہ کسی بھی رن وے پر لینڈ کر سکتے ہیں۔

پائلٹ نے گو راؤنڈ جانے کا فیصلہ کیا۔پائلٹ نے کہا کہ جہاز میں ٹیکنیکل مسئلہ ہے۔جہاز میں کیا ٹیکنیکل مسئلہ ہوا تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بعد جہاز میں خرابی کا پتہ چل سکے گا۔چیئرمین پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹ کو بتایا گیا کہ دونوں رن وے کھلے ہیں لیکن پائلٹ نے فضاء میں چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ کیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے بالکل تیار تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ کا سگنل بھی دے دیا تھا۔ لیکن طیارے کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا اور ماڈل کالونی کی آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ابتدائی وجوہات تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے کہ لینڈں گ کے دوران طیارے کے پہیے نہیں کھل رہے تھے۔ طیارہ گرنے سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔جبکہ جس چھت پر طیارہ گرا ہے۔ اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طیارہ گرنے کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ جس سے آسمان پر دھوئیں گے بادل بن گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…