جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کے لئے حکومت نے ایپ متعارف کرا دی

datetime 21  مئی‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)لاہور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کے لئے ’’پہچان ایپ ‘‘ متعارف کردی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے پنجاب سیف سیٹز اتھارٹیز کے تعاون سے’’پہچان ایپ‘‘ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب آج سی سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ اب گھریلو ملازمین کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد سے بچنا بے حد آسان ہو گیا ہے۔ شہری پہچان ایپ کے ذریعے گھریلو ملازم رکھنے سے قبل کسی بھی کریمنل ریکارڈ سے آگاہ ہو سکیں گے۔ پہچان ایپ پلے سٹور پر بآسانی دستیاب، شہریوں کے لئے رجسٹریشن انتہائی آسان ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ ویڑن کے تحت ’’پہچان ایپ‘‘ کو ابتدائی مرحلے میں لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ’’ پہچان ایپ ‘‘ جس میں کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر ڈائون لوڈ کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ کی ایف آئی آر چیک کی جا سکے گا۔ ذوالفقارحمید نے بتایا کہ ریکارڈموجود ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ریکارڈ زیادہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کے دفتر سے رجو ع کیا جاسکے گا۔ ’’ پہچان ایپ ‘‘ میں ریکارڈ میں صرف شناختی کارڈ نمبر سے سرچ کیا جا سکے گا۔ اگر کسی ملزم کا شناختی کارڈ ڈیٹا بیس میں درج نہ ہے تو ریکارڈ سرچ نہ ہو سکے گا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ایپ کے ذریعے پراپرٹی ڈیلنگ،میرج بیورو،ملازم رکھنے اور لین دین جیسے معاملات میں مدد مل سکے گی اور ابتدائی مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مجرمان کا ریکارڈ نکالا جاسکے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…