اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی نے برطانوی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ، 25سالہ منمیت کور کو عالمی شہرت یافتہ ایوارڈ 100سکھ شخصیات میں منتخب کر لیا گیا ، پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی و سماجی کارکن منمیت کور کو برطانیہ میں
انڈر 30ایوارڈ ’’100بااثر سکھ شخصیات ‘‘ میں شامل کر لیا گیا ۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی 25سالہ منمیت کور اپنا ایورڈ آئندہ برس برطانیہ میں تقریب میں ھاصل کریں گی ، منمیت کور نے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، کمپوٹر اکیڈمی میں بطور ایڈمنسٹریٹر تین سال سے خدمات سرانجام دی چکی ہیں، اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران منمیت نے اقلیتی برداری کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ، منمیت نے خواتین کے حقوق ، سماجی مسائل اور خواتین پر جبری تشدد پر بھی کافی کام کیا ہے ، اقلیتوں کے حقوق اجاگر کرنے پر منمیت کو مقامی سطح پر بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ، من میت کور نے کہا ہے کہ میرے لیے بہت خوشی کا وقت ہے کہ دنیا میں سکھوں کے بڑے ایوارڈ کی کیٹگری میں میرا نام بھی آیا ۔