لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نوجوان وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کاحصہ بن سکتے ہیں۔ٹائیگر فورس کویونین کونسل کی سطح پر منظم کیا جائے گا اورقومی اسمبلی کے متعلقہ ارکان اورڈپٹی کمشنرفوکل پرسن ہوں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک باضابطہ طریق کارطے کیاجائے گا
جس کے بعدٹائیگرفورس کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ فورس کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ دار بھی ہوگی جبکہ ان کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیاہے اورنگران ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،عثمان ڈارنے خودبھی کوروناٹائیگرفورس کے لئے اپنااندراج کرایا۔