اسلام آباد(این این آئی)کورونا لاک ڈائون کے سبب مشکلات کا سامنا کرنے والے صارفین کی سہولت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے ایزی پیسہ، جاز کیش، اور یو پیسہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق صارفین کی آسانی کے لیے رقم کی ترسیل والی دوکانیں ہفتے
میں تین دن 12 سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہفتے میں تین روز کے لیے ایزی پیسہ، جاز کیش، اور یو پیسہ شاپس کھلی رکھنے کا فیصلہ بینکوں سے رش ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مہینے کی آخری اور شروع کی تاریخوں میں شہریوں کو رقوم بھیجنی ہوتی ہیں۔