لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نوجوان کو تقریب سے نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ساری دنیا کو گالیاں دینے والے سے ایک لفظ برداشت نہ ہوا۔پارلیمان پہ حملہ کرنے والا، سول نافرمانی کی کال دینے والا، کنٹینر پہ بل جلانے والا، منتخب وزیراعظم کو گئے سے گھسیٹنے کی لال دینے والے سے آج اپنے خلاف ایک بھی لفظ برادوشت نہیں ہوتا۔
عمران صاحب نمل یونیورسٹی کی تقریب سے طالب علم کو نکال کر آپ نے کم ظرفی کی،عمران صاحب جب ڈیم کے نام پہ نوجوانوں کو ڈیم فول بنائیں گے، تو نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ، احتجاج تو کرے گا نہ،عمران صاحب کرپشن، نالائقی، نااہلی اور تکبر کا ریکارڈ بنائیں گے تو عوام کا ردعمل توآئے گا۔عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی چار گنا ہو جائے تو نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا، احتجاج تو کرے گا نہ؟،عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں نوجوان کے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ؟،عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں نوجوان کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ احتجاج تو کرے گا نہ؟،عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا قرضہ لیں گے تو نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ احتجاج تو کرے گا نہ،عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں گیس فیصد اور بجلی فیصد مہنگی ہو گی تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ، احتجاج تو کرے گا نہ؟،عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں عوام کا آٹا، روٹی، کاروبار اور روزگار پہ حکمران ڈاکہ ڈالیں گے تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ، احتجاج تو کرے گا نہ؟،عمران صاحب جب چار سال میں پشاور میٹرو کے کھڈے ارب کے ہو جائیں گے تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ، احتجاج تو جرات گا نہ؟ ،عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں میں سے
ایک گھر اور ایک نوکری بھی نہ ملی تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ؟،عمران صاحب قوم کے مستقبل نوجوانوں کو اقتدار کی طاقت سے بے عزت کرنا قابل مذمت وقابل افسوس ہے۔عوام کو کنگال، بھکاری اور غریب کرنے والے سے نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ، احتجاج تو کرے گا نہ؟،عمران صاحب کی ذہنی حالت وزیراعظم کے دفتر کیلئے فٹ نہیں ہے۔کنٹینر پہ کھڑے ہو کر نوجوانوں سے جھوٹ بولنے والے، جھوٹے وعدے وعدے کرنے والے چور، کرپٹ اور جھوٹے سے نوجوان سوال تو کرے گا نہ؟ احتجاج تو کرے گا نہ؟۔