بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پسند کی شادی نے زندگی بھی چھین لی، سسرالیوں نے اپنے گھر دعوت پر بلا کر دامادکوذبح کر دیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے (این این آئی) مریدکے کی آبادی گجر ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے اپنے گھر دعوت پر بلا کر دامادشہزاد کے ہاتھ پاؤں چارپائی سے باندھ کر چھریوں کے وار کر کے ذبح کر دیا،ملزم فرار ہوگئے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی۔ بتا یا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی آبادی گجر ٹاؤن میں 25سالہ شہزاد نے تین ماہ قبل تہمینہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی رچائی سسرالیوں نے پہلے صلح کی اورگزشتہ رات اپنے گھر گجر ٹاؤن داماد اور بیٹی کو شادی کی تقریب میں شمولیت

کے لیئے دعوت پر بلایا اور رات گئے مقتول کو سوتا دیکھ کر سسرالیوں نے مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اور چھریوں کے وار کر کے تشدد کیا اور ذبح کر دیا۔جوان بیٹے کا پتہ کرنے اسکے والدین اسکے سسرالیوں کے گھر پہنچے تو گھر کے کمرہ سے بیٹے کی نعش مل گئی جبکہ اس کے سسرالی اور بہو تہمینہ گھر سے غائب پائے گئے جس پر والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے صدر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…