جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رانا ء ثناء اللہ نے فرد جرم قبول کرنے سے انکار کردیا، لیگی رہنما نے جرم قبول کرنے کیلئے کیاشرط رکھ دی؟جانئے

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برآمدگی کیس کی مزید کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی ۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسین نے کیس پر سماعت کی ۔

اس موقع پر رانا ثنااللہ بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے  فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کی جانب سے شہادتوں کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت18جنوری تک ملتوی کر دی۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ جھوٹے مقدمے پر حکومت بے نقاب ہو رہی ہے کیونکہ یہ کیس کے اصل حقائق عوام کے سامنے نہیں آنے دینا چاہتی،کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے، جب تک اوپن ٹرائل نہیں ہو گا کارروائی آگے نہیں چلنے دیں گے،ہائیکورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے سیاسی انتقامی کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے سوال کیا کہ وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہرجگہ بات کرتی رہی؟ اگرویڈیو موجود ہے تو عدالت میں پیش کی جائے، یہ کیس ویڈیو سامنے آنے تک نہیں چل سکتا اس لیے عدالت میں ویڈیو کی درخواست دائر کی ہے۔انہوں نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کا نام لیے بغیر کہا کہ کہتے تھے ویڈیو وزیراعظم کو بھی دکھائی ہے تو پھر منظر عام کیوں نہیں کی؟ فرد جرم تب تک قبول نہیں کریں گے جب تک ویڈیو عدالت میں پیش نہیں کی جائے گی۔

رانا ثنا نے بتایا کہ نیب نے 2 ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے یعنی پیدا ہونے سے اب تک کی تمام معلومات نیب نے مانگی ہیں۔نواز شریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی عزت ہے،پارلیمنٹ کے وقار کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمانی طریقہ کی پیروی کی جائے ۔آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پروسیجر کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، قومی معاملات پر ہماری پالیسیاں بھی اسی نوعیت کی ہونی چاہئیں، جلد بازی کسی کے لئے بھی بہتر نہیں ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لے کر پالیسی بیان دینا چاہیے۔راناثنااللہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ انکی پیشی پر سڑکوں کو بند کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…