منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے دوسری مرتبہ نئی ترامیم کے ساتھ زینب الرٹ بل پاس کر لیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے دوسری مرتبہ نئے ترامیم کے ساتھ زینب الرٹ بل پاس کر لیاجبکہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پیکا ایکٹ کے آزادی اظہار رائے پر اثر انداز ہونے والے سیکشنز پر بریفنگ طلب کر لی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا شازیہ مری کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے مشنز کو خطوط لکھنے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق نے دفتر خارجہ سے کشمیر کے معاملے پر غیر معمولی اقدام اٹھانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ کی جانب سے ابھی تک موثر پیشرفت دکھائی نہیں دیئے۔کمیٹی میں زینب الرٹ بل زیر غور آیا۔ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہاکہ یہ بل کافی مرتبہ کمیٹی میں آیا،لاء ڈویژن کو ابھی اس کا دوبارہ جائزہ لینے کا خیال آیا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ آٹھ ماہ سے زینب الرٹ بل پنڈنگ ہے،سب کمیٹیوں میں وزارت قانون کی شرکت رہی ہیمگر پاس کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس بل میں ترمیم کا کہنا حیرانگی کا باعث ہے،ہم وسیع پیمانے پر قومی سطح پر چائلڈ ایبیوس سے آگاہی کا پروگرام لانچ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بچے کی گمشدگی یا اغواء کی ایف آئی آر،ریکوری اور بحالی کو موثر کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈرافٹسمن وزارت قانون نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ زینب الرٹ بل کے کلاس 6بی میں سقم موجود ہے،اس میں کس ادارے کو ریفر کیا جا رہا ہے،اس کا پتہ نہیں۔کمیٹی نے دوسری مرتبہ نئے ترامیم کے ساتھ زینب الرٹ بل پاس کر لیا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پورٹل پرمیرا بچہ کے نام سے ایپ متعارف کیا جا رہا ہے، اس سے بچوں سے متعلق کیسز پنڈنگ نہیں رہیں گے،یہ ایپ چاروں صوبوں سے منسلک ہوں گی۔

کمیٹی نے آئی سی ٹی ڑائٹس ٹو ڈس ایبلیٹی بلز 2019ء کو پاس کر دی۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاکہ بل پاس کرانے پر کمیٹی کا شکر گزار ہوں،سینئر سیٹزنز بل انتہائی مفید ہے،اسی قسم کا ایک بل سینیٹ میں بھی آیا ہے،اس بل کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے،ان دونوں بلز کو تقابلی جائزہ لیکر دونوں کو یکجا کیا جائے۔کمیٹی میں پیکا ایکٹ پر بحث کی گئی۔ شازیہ مری نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں کچھ شقیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی اعجاز ڈار نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ

کوئی بھی شخص پیکا ایکٹ کے کس سکشن پر اعتراض ہے پوائنٹ آؤٹ نہیں کیا گیا،صرف سیکشن گیارہ اور 37 پر اعتراض ہے،کسی شخص کو اعتراض ہو تو تمام اسٹیک ہولڈرز۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ لوگوں کو ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے،کیا ایف آئی اے کی اتنی صلاحیت نہیں کہ اس قسم کے اقدامات کو روکیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک شہری جب ایف آئی اے کو رپورٹ کرتا ہے تو وہ بے بس ہوتے ہیں،توہین آمیز معاملے پر ضرور نوٹس لیں مگر پیکا ایکٹ کا غلط استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پیکا ایکٹ کے آزادی اظہار رائے پر اثر انداز ہونے والے سیکشنز پر بریفینگ طلب کر لی،کمیٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بریفینگ طلب کر لی۔آغا حسن بلوچ نے کہاکہ تیس نومبر کو آواران سے چار خواتین کولاپتہ کیا جاتا ہے،بعد میں لیویز کے حوالے کر کے اسلحہ برآمدگی کا کیس بنایا جاتا ہے،بلوچ مردوں کو پہلے سے ہی لاپتہ کیا جا رہا ہے،مشرف دور سے ہی بلوچوں کا لاپتہ شروع ہو گیا،بلوچستان میں پہلے سے ہی انسرجنسی جاری ہے۔شیریں مزاری نے کہاکہ بلوچستان میں خواتین کے بارے میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔شازیہ مری نے کہاکہ یہ انتہائی شرمناک عمل ہے،خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نا قابل قبول ہے،متعلقہ اداروں کو پتہ لگنا چاہئے کہ ایسے واقعات اَن نوٹس نہیں۔ کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق سے اس معاملے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…