اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بزدار حکومت نے 15 ماہ میں 5 آئی جی تبدیل کر دیے، پنجاب کی صورتحال پر ن لیگ نے بڑے سوالات اٹھا دیے

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے پنجاب میں اغواء،قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں قتل،اغوا،بچوں و خواتین سے زیادتی کی بڑھتی وارداتیں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔لاہور میں شہر میں قتل،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بزدار حکومت نے پندرہ ماہ میں پانچ آئی جی تبدیل کردیے لیکن پنجاب پولیس کی کارکردگی پھر بھی بہتر نہیں ہو سکی۔ پنجاب پولیس بچوں کوتحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔صوبے میں ایک سال کے دوران ایک ہزارننانوے بچے اغواہوئے،ایک سوتینتیس بچوں کوابھی تک بازیاب نہ کرایاجاسکا۔لاہورسے بھی تین سوبانوے بچوں کو اغواکیاگیا۔ رواں سال بچوں کے اغواکی وارداتوں میں 15فیصداضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہورسمیت پنجاب بھرسے رواں سال 1ہزار99بچوں کے اغواکے مقدمات درج ہوئے،133بچوں کو تاحال پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے۔پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے میں خواتین کے ساتھ عصمت دری روک نہیں سکی۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ 2019کے11 ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے تین ہزار 387 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، اسی عرصے میں تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…