کراچی (این این آئی) ترجمان پی آئی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کابل سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 250 کابل ائر پورٹ کے رن وے کی مرمت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ مرمتی رکاوٹ کے باعث مکمل رن وے کی سہولت میسر نہیں تھی۔ائر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت کے بعد پرواز نے رن وے کے دوسرے حصے سے ٹیک آف کیا۔بعد ازاں پرواز 162 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی۔ ترجمان پی آئی اے
کے مطابق کابل ایرپورٹ انتظا میہ نے 15 مسافروں کو پرواز سے اتارنے کے لئے کہا جس پر پی آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسافروں کو غیر ملک میں نہیں چھوڑ کے آسکتے. اور سارے مسافر جہاز پہ موجود ہیں۔افغان انتظامیہ نے موقف مان کر اجازت دے دی۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی پرواز کی روانگی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پرواز 3.20 مقامی وقت کے مطابق اسلام آباد لینڈ کر گئی۔