بڑی پیش رفت، مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے، پرویزالٰہی نے استقبال کیا

18  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کو صحت یابی پر مبارکباد دی۔ وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد و دیگر رہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر،

شافع حسین اور چودھری گلزار بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صحت کے ساتھ وطن واپسی پر آپ کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، اس وقت موجودہ سیاسی ماحول میں آپ کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے، آپ کی ملک کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے میں ہروقت حاضر ہوں۔ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وفد کی آمد پر چودھری پرویزالٰہی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…