اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی۔یاد رہے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ دانیال خان نجی کالج میں زیر تعلیم تھے۔دانیال خان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر مشہور ہوئے تھے۔80 ہزار سے زائد لوگ
ٹک ٹاک پر دانیال کے گروپ اکاؤنٹ کو فالو کر رہے تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے دانیال خان نے پانچ روز قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔دانیال خان کے قریبی دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دانیال ہائی وے پر 120 کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا ۔اوورٹیک کے دوران دانیال سے گاڑی نہ سنبھل سکی اور ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئی۔