لاہور( آن لائن )لاہور میں کبوتر بازی پر ہونے والے جھگڑےنے 2 افراد کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستو کتلہ میں کبوتر بازی پر جاوید مسیح نامی شخص کا اپنے محلے دار امجد کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔جھگڑے کے دوران امجد نے چھری کے وار سے جاوید کو قتل جبکہ سلمان اور عدیل کو زخمی کر دیا۔جھگڑے میں زخمی ہونے والا مقتول جاوید کا
بھائی سلمان رات گئے اسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ عدیل کا علاج جاری ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم امجد کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے اور اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مقتولین کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔