منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

اپوزیشن اتحاد ٹوٹ گیا،رینٹل پاور کیس میں خواجہ آصف کی وجہ سے ملک کو چھ ارب ڈالر کا نقصان ہواتھا، پیپلزپارٹی کے رہنما ن لیگ پر برس پڑے، سنگین الزامات عائد

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے خواجہ آصف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں تفریق پیدا کرنے کی کوششیں باعث شرم ہیں،قوم ابھی تک نہیں بھولی کہ رینٹل پاور کیس میں خواجہ آصف کی وجہ سے ملک کو چھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ہفتہ کو ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ قوم ابھی تک نہیں بھولی کہ رینٹل پاور کیس میں خواجہ آصف کی

وجہ سے ملک کو چھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین کو پیش کردئیے،مسلم لیگ (ن) اپنے سینیٹرز سے استعفیٰ تک نہ لے سکی۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں تفریق پیدا کرنے کی کوششیں باعث شرم ہیں، خواجہ آصف بتائیں کہ وہ کس کے اشاروں پر کام کررہے ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…