اسلام آباد( آن لائن) اسلام آباد انتظامیہ نے جولائی 2019ء میں گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں تین گنا زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق جولائی 2017ء میں 55.6 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ جولائی 2018ء
میں یہ اعدادوشمار 66.9 کروڑ روپے رہے جبکہ جولائی 2019ء میں 189.3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا اس طرح اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں تین گنا زائد ٹیکس جمع کیا گیا ہے