پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا،مجموعی طورپر کتنے روپے کمی ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بالترتیب 3روپے اور6 روپے گر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.35روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.55روپے سے کم ہو کر 159.20روپے اور قیمت فروخت160.65روپے سے کم ہو کر159.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.30روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے سے کم ہو کر158.40روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے کم ہو کر159.20روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن ی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید177.5روپے سے کم ہو کر174.50روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے کم ہو کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی6.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید197روپے سے کم ہو کر190.80روپے اور قیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر192.80روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 90پیسے اور1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔  گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بالترتیب 3روپے اور6 روپے گر گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…