پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عیدالاضحی کب ہو گی، مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کے بعد ذو الحج کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے،

اس طرح یکم ذی الحج 1440ھ 3 اگست بروز ہفتہ کو ہو گی اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست 2019ء بروز پیر کو ہو گی۔ اجلاس میں ماہرین فلکیات،محکمہ موسمیات کے نمائندوں، نیوی افسران، علماء کرام بھی شریک تھے، واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ذوالحج کے چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی تھی،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاتھا کہ جمعہ کے روز ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحی12اگست کوہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند جمعہ کو8:12 پر پیدا ہونا شروع ہوجائیگا،7: 17منٹ پر سورج طلوع ہو جائیگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا، چاند کی عمر35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تھا اس طرح حج مبارک 10 اگست کو پڑھا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحی 11 اگست 2019ء کو ہو گی، دوسری جانب ریاست عمان میں بھی یکم ذوالحج 3 اگست کو ہو گی اور عید پاکستان کے ساتھ ہی 12 اگست کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…