اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میرحاصل بزنجو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ان کا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔خاندانی ذرائع نے سینیٹر حاصل بزنجو کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔خاندانی ذرئع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ حاصل بزنجو کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی نجی اسپتال میں کیمو تھراپی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل متحدہ اپوزیشن نے نیشنل پارٹی

کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کیا تھا۔گزشتہ روز اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر سیاستدان حاصل بزنجو کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج پاکستان کے جمہوری دور کا سیاہ ترین دن ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ ان سب کی ہار ہے جو جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، خواہ وہ حکومتی اراکین ہوں یا اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے والے، بے مثل ہارس ٹریڈنگ آپ کی اور ہماری جان نہیں چھوڑے گی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…