جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

خورشید شاہ اور سردار مہتاب عباسی سمیت 9 اہم شخصیات نیب کے نرغے میں، چیئرمین نیب نے منظوری دیدی

datetime 31  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید،سابق گور نر اور (ن)لیگی رہنما سردار مہتاب خان عباسی سمیت نو شخصیات کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ سابق وزیر سید تنویر الحسن گیلانی سمیت عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق متعدد انکوائریز بند کر دیں۔ بدھ کو یہاں قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز

اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹیبلٹی،ڈی جی آپریشن ڈی جی راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید اکرام اللہ شاہ سابق ایکسئن آپریشنز ٹیسکو فاٹا سرکل پشاور کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حیات آباد میں مختلف سٹیل ملوں کو بجلی کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 49.07ملینروپے کا نقصان پہنچا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں خورشید شاہ،رکن قومی اسمبلی،سردار مہتاب احمد خان عباسی، سابق گورنر خیبر پختونخواہ اور دیگر،خالد شیر دل،سابق سیکرٹریز انڈسٹریز پنجاب اور دیگر،محمد اقبال خان،ایس ڈی ایف اوفاریسٹ سب ڈویژن مینگورہ،سوات اور دیگر،

محکمہ اوقاف خیبر پختونخواہ کے اہلکاران و افسران اور دیگر،محکمہ تعلیم کوئٹہ کی انتظامیہ اوردیگر،پرووینشل ہائی ویز ڈویلپمنٹ ڈویژن خیر پور کے اہلکاران و افسران،منور نذیر عباسی سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرسکھر الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی اور دیگر،پبلک ہیلتھ ڈویژن پنجاب اور پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔جن میں آئل اینڈ گیس

ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی انتظامیہ،پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سرکاری عہدیداران،ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک،وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران و اہلکاران اور دیگر، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری شامل ہے۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے شعبہ مالیات خیبر پختونخواہ کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری سپیشل آڈٹ کیلئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،پروفیسر ڈاکٹر محمد نور

وزیر پرنسپل خیبر میڈیکل کالج حیات آباد پشاور اور دیگرکے خلاف انکوئری متعلقہ یونیورسٹی،شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے اہلکاران و افسران اور دیگر،فاروق بازئی، وائس چانسلر، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور دیگرکے خلاف انکوائری ہائیر ایجوکیشن کمیشن،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/ اہلکاران کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا،ڈاکٹر اللہ دتہ رضا چوہدری کے خلاف انکوئری سپیشل آڈٹ کیلئے

جی سی یونیورسٹی لاہور، کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی انتظامیہ افسران و اہلکاران اور دیگر اورکیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کی انتظامیہ افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائریاں محکمہ بلدیات پنجاب، ڈاکٹر راشدباجوہ،چیف ایگزیکٹو آفیسراین آر سی پی ڈیرہ غازی خان، اصغر علی جواد، جنرل منیجر آپریشنز اور دیگر کے خلاف انکوائری سٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سید تنویر الحسن گیلانی،سابق وفاقی وزیر اور

صدر انجمن اسلامیہ اور دیگر،افتخار گیلانی، رکن قومی اسمبلی، اکبر شاہ رشیدی،چیف انجینئر فارن ایڈز ورکس اور سروس ڈپارٹمنٹ حیات آباد اور دیگر، ڈاکٹر شاہد محبوب سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور دیگر،چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی بہاولپور،سیکرٹری ریلوے پنجاب ٹریک لاہور اور دیگر، افضل بھٹی کمشنر اور سیز پاکستانیزکمیشن پنجاب اور دیگر،ملتان اور سکھر میں آئی این جی او،این جی اوز ایس ڈی پی آئی، فافن،فاؤ،رورل سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور دیگر،

فضل شیخ ڈائریکٹر فنانس کویسٹ اور دیگر کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔ جاری نیب کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب “احتساب سب کے لئے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

نیب بدعنوان عناصر،اشتہاری اور مفرو ر ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے کیونکہ “نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان “ہے جس کی وجہ سے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے اربوں روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرین کو واپس کی ہے جو کہ نیب کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے مضاربہ و مشارکہ اسکینڈلز کے تینتالیس ملزمان کو گرفتارکیا جن کے خلاف مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ بعض مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے۔نیب مضاربہ و مشارکہ اسکینڈلز کے متاثرین کو انکی رقوم کی واپسی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…