پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

موبائل فونز پر بڑا ٹیکس عائد، فنانس ایکٹ کی تفصیلات جاری

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2019 کی اہم تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 30 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کے موبائل پر ٹیکس ہوگا اور خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا باقاعدہ اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ٹیکس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 سے ساڑھے 12 ہزار روپے

ماہانہ فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے لیکن لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد ہوگا۔فنانس ایکٹ 2019 کے تحت سندھ، خیبر پختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس ہوگا۔ایکٹ کے تحت درآمدی اشیا پر یکم اگست سے ریٹیل پرائس کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ پوٹاشیم کلوریٹ پر فی کلو ٹیکس 65 روپے سے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا۔ایف بی آر نے موبائل سیٹ کی خریداری پر عائد ٹیکس کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق 30 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 135 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔موبائل پر عائد ٹیکس میں 30 تا 100 ڈالر مالیت کے موبائل پر ایک ہزار 320 روپے،100 ڈالر تا 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ایک ہزار 680 روپے ٹیکس ہو گا اسی طرح 200 ڈالرسے 350 ڈالر مالیت کے موبائل پر ایک ہزار 740 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2019 کے تحت 350 ڈالر سے 500 ڈالر کے موبائل پر 5 ہزار 400 روپے اور500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر 9 ہزار 270 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔فنانس ایکٹ 2019 میں تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی ہے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سگریٹ کی درج ریٹیل قیمت سے کم پر فروخت جرم قرار دیا گیا ہے۔تمباکو کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر تیارشدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 300 روپے سے کم کر کے 10 روپے کر دی گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…