ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے احاطے میں پودا لگا کر موسمی شجرکاری کا افتتاح کیا،مہم کی کامیابی کیلئے دعا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور30 جولائی (نیوزڈیسک‎)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے احاطے میں پام کا پودا لگا کر موسمی شجرکاری کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے پودا لگانے کے بعد شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر موافق موسمی تغیرات کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ درخت ہماری نئی نسل کے دوست ہیں، بچوں کو درختوں اور پودوں سے پیار کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ

رواں مون سون شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں کروڑوں پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ کلین اینڈ گرین پروگرام موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ شہروں کو سرسبز و شاداب اور آب و ہوا کو سازگار بنانے کیلئے شجرکاری مہم پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ہر سطح پر شہریوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے اور کرہ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے موسمی تغیرات کو شجرکاری کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہے۔مون سون کی حالیہ بارشیں شجرکاری کیلئے انتہائی موزوں ہیں، ان کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور صوبہ بھر میں ہر سرکاری و نجی محکمہ بڑھ چڑھ کر پودے لگائے اور سوشل فاریسٹری کے فروغ کیلئے بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانو ں کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پودے لگانے پر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مستقبل میں آبی قلت کے سنگین بحران کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری ضرور ی ہے۔ محکمہ جنگلات گھروں میں شجرکاری کیلئے شہریوں کو پودے فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شجرکاری کو لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ تعمیرات کی وجہ سے ماحولیاتی حدت پر قابو پایا جاسکے۔ صوبائی وزیر کھیل و سیاحت تیمور خان بھٹی، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…