بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں، ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ داخل، محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں، ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہو گیاہے، پیر کے دن پنجاب کے اضلاع اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، کندیاں، میانوالی، چونیاں اور گردونواح میں بھی باران رحمت وقفہ وقفہ سے ہوتی رہی۔ محکمہ موسمیات نے قلات، سبی، نصیر آباد،مکران، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ بارش کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا، جس کے بعد شہر میں صبح سویرے سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث اسکولوں میں بھی چھٹی کردی گئی ہے۔ شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش ہو سکتی ہے اور منگل کو بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ کراچی والے ہوشیار ہو جائیں،مغربی سسٹم سہ پہر کے وقت شہر میں داخل ہو گا، یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی میں نشیبی علاقوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے، شہر میں تیز بارش ہوئی تو نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب جائیں گے جبکہ بھاری پیمانے پر مالی نقصانات ہونے کے علاوہ جانوں کے ضیاع کے خدشات بھی موجود ہیں۔ وزیر بلدیات اور میئر کراچی کے دعوؤں کے برعکس تاحال برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا۔ رواں سال مون سون میں بھی شہر بھر میں چھوٹے بڑے 550 برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ ہلکی بارش کی صورت میں بھی شہر کی اہم شاہراہوں سمیت بیشتر نشیبی علاقے ڈوب جائیں گے۔ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے الرٹ جاری کردیا۔ فشریز، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم سمیت ماہی گیری سے منسلک افراد کو محتاط رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔

جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا، سی اے اے کے محکمہ فائر میں ہائی الرٹ کی وارننگ دی گئی ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں جس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ بارشوں کی پیشگوئی اور ممکنہ طور پر تیزہواؤں کے

چلنے کے امکان کے حوالے سے سی اے اے کے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 400سے زائدفیڈرزمتاثرہیں۔ شہرمیں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ملیر، ماڈل کالونی، پی آئی بی اور گلستان جوہر کے بلاکس، کورنگی، لانڈھی، نیوکراچی اورلیاقت آبادمیں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کراچی کے شہر بجلی نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں کئی علاقوں میں بیس گھنٹوں سے بجلی موجود نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…