پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ نے اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا اعتراف کرلیا،سمگلنگ کیوں کرتے رہے؟وجہ بتادی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے خلاف اینٹی نارٹکس فورس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ

رانا ثنااللہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، مخبر کی اطلاع پر ان کی گاڑی کو مانیٹر کیا گیا، ان کو گرفتار کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں 20 افسران اور اہلکار تھے، ملزم کو جب روکا گیا تو وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔جب منشیات سے متعلق پوچھ گچھ کی تو انہوں نے نیلا سوٹ کیس کھول دیا اور ہیروئن کی موجودگی کا انکشاف کیا، ہیروئن مومی لفافے میں بند تھی جسے کھول کر اے این ایف حکام کو دکھایا گیا۔رانا ثنا اللہ کے گارڈز نے اے این ایف حکام سے ہاتھا پائی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ موقع سے ہی رانا ثنا اللہ کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چند سالوں سے منشیات اسمگلنگ سے منسلک ہیں چونکہ سیاست میں اخراجات کافی زیادہ ہیں اور ان کی آمدن اتنی نہیں کہ وہ خرچے برداشت کر سکیں۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ صوبائی وزیر قانون بننے کے بعد ان کے جرائم پیشہ افراد سے روابط بڑھے اور وہ فیصل آباد میں افغانیوں سے منشیات لے کر بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ ان کی گاڑی کو چیک نہیں کیا جاتا تھا اس لیے وہ اپنی ذاتی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…