اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگانے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی،سپیکر قومی اسمبلی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی۔عرفان صدیقی کی گرفتاری کا معاملے پر وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا جب کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی جانب سے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کیلئے عمران خان پرعزم ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…