جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب  کی ایک اور بڑی کامیابی،ملزمان سے برآمد ہونے والے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

datetime 28  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن)  قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور  نے ملزمان سے برآمد ہونے والے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ملزمان سے برآمد کی گئی رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کراتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترجیح صرف کیس بنانا نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی ہے۔ ڈی جی نیب نے ایک کروڑ 73 لاکھ مالیت کے چیک حکام کے حوالے کیے جب کہ سرگودھا یونیورسٹی حکام کو 9 کروڑ 41 لاکھ کا چیک واپس کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی کیس میں ملزمان

نے غیرقانونی کیمپس بنا کر طلباء سے کروڑوں روپے وصول کیے۔ ڈی جی نیب کے مطابق ایل ڈی اے حکام کو 34 لاکھ 42 ہزار مالیت کا چیک حوالے کیا گیا جب کہ ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے حکام نے 45 لاکھ مالیت پر مشتمل چیک وصول کیا۔ نیب لاہور کے حکام نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے اور گوجرانوالہ اریگیشن سوسائٹی نے 51 لاکھ روپے کے چیک وصول کیے۔ ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملزمان سے اربوں روپے برآمد کرا کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…