منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

  نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتار ا گیا  تو پھر کیا ہوگا؟شہباز شریف نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ اگر لیگی قائد نواز شریف کے جیل میں موجود کمرے سے اے سی کو اتار لیا گیا تو ان کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔چیف سیکریٹری پنجاب کو لکھے گئے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گردے کا عارضہ لاحق ہے۔شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھے گئے خط کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

میڈیکل بورڈ کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف کا کنہا تھا کہ کہا کہ ‘میڈیکل بورڈ کی سب سے پہلی سفارشی یہی ہے کہ محمد نواز شریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے’ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کا یہی کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں نہیں رکھا گیا تو ان کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی 2019 کو   رپورٹس آئیں تھیں کہ پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو 17 جولائی کو خط لکھ کر نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتارنے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘محکمہ داخلہ کی سرد مہری پر حیران ہوں کہ محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیدی نکتے کو کس طرح نظر انداز کردیا گیا، سیاسی انتقام کی خاطر یہ اقدام میرے قائد اور بھائی کی جان پر حملہ ہے’۔شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ان کی رو کے مطابق عمل کیا جائے کیونکہ ایسے اقدامات سے محمد نواز شریف کی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو سیاسی دباؤ کی بنا پر ان کے قانونی اور جائز حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ آپ اس اقدام کے سنگین نتائج اور دانستہ طور پر نواز شریف کی صحت پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہیں۔شہباز شریف کے خط کی کاپیاں چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ارسال کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…