منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر خسرو بختیار احتساب کے دائرے میں آ گئے ڈھیروں کمپنیاں اور بڑی جائیدادیں۔۔ ْنیب نے وزیر منصوبہ بندی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے انکوائری مکمل کر لی

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آن لائن )حکومتی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب ملتان نے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے جو کہ ہیڈ آفس بھجوا دی گئی ہے۔ خسرو بختیار کے خلاف انکوائری آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کی گئیں۔وفاقی وزیر کے اثاثوں میں 2004 کے بعد سے اچانک اضافہ ہوا۔2004 میں خسرو بختیار کے

پاس 5 ہزار 702 کنال زرعی اراضی تھی۔ایم این اے بننے کے بعد خسرو بختیار کے خاندان کے نام 4 شوگر ملز بنائی گئیں۔5پاور جنریشن سیکٹر، 4 کیپیٹل انوسمنٹ کمپنیز بنائی گئیں۔یہ کمپنیاں 2006 سے 2016 کے درمیان رجسٹرڈ ہوئیں۔ان کمپنیوں میں بھاری سرمایہ بھی لگایا گیا۔نیب ملتان کو ان پراپرٹیز میں خسرو بختیار کے بے نامی حصہ دار ہونے کا شبہ ہوا ہے۔رواں ماہ ہی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیب نے حکومتی وزیروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومتی وزرا کے خلاف بھی تحقیاقات کا آغاز کر دیا ہے۔چئرمین نیب نے حکومتی وزرا کی 14کروڑ کی ٹی ٹی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چئرمین نیب نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اور کرپشن یا غبن میں ملوث وزرا کو کٹہرے میں لایا جائے۔چئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خود حکومتی وزرا کی 14کروڑ کی ٹی ٹی کا نوٹس لیا ہے۔اپوزیشن ابھی تک یہی شور کر رہی تھی کہ کرپشن کا نام لے کر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے اور صرف مخالفین کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں لیکن اب نیب نے ثابت کر دیا ہے کہ نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہو گا۔ چاہے کوئی حکومتی وزیر ہی کیوں نہ ہو سب کا احتساب ہو گا۔ تاحال ان وزرا کے نام سامنے نہیں آسکے جن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ جلد نام سامنے آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…