جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

26  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں،سیاسی بونوں کا قد عمران خان پر تنقید کرنے سے اونچا نہیں ہوگا، سیاسی بونیں اپنا قد اونچا کرنے میں مصروف ہیں، بلاول پاپا، پھوپھو کی جعلی اکائونٹس میں نامزدگی کے بعد افسوس ناک حقائق کا جواب دیں۔بلاول صف ماتم بچھائیں

ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کا یوم سیاہ ناکام ہوگیا، عوام ان کے بیانیے کو مسترد کرچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سندھ سے غربت، ایڈز کے خاتمے کے لیے ضرور اعلان جنگ کریں، بلاول سندھ کے اسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کے لیے اعلان جنگ کریں، بلاول اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کے لیے کردار ادا کریں، بلاول بھٹو کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے خلاف بغاوت کریں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ قانون بنا کر رکھا تھا، قیدی قیدی ہوتا ہے اے یا بی کلاس کی تفریق کا خاتمہ کرنے ہماری حکومت آئی ہے، جیل میں کوئی امامت کے لیے اپنی سزا بھگتنے جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول صف ماتم بچھائیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کا یوم سیاہ ناکام ہوگیا، عوام ان کے بیانیے کو مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول پاپا، پھوپھو کی جعلی اکانٹس میں نامزدگی کے بعد افسوس ناک حقائق کا جواب دیں۔ ان کو درد 32 بے نامی جائیداد کا ہے یہ ہر آنے والے وقت میں بڑھے گا، جیل میں ایلیٹ کلب اور ایلیٹ گروپ نے مساوات کو چیلنج کررکھا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جیلوں میں قانون کی حکمرانی ہو، جیل میں ٹی وی اور اے سی کی

سہولت قانون کے ساتھ مذاق ہے، جیل میں طبقاتی نظام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اندر کچھ افراد ذاتی درد میں مبتلا ہیں، میڈیا کی آزادی اور حقوق کا تحفظ عمران خان کا وژن ہے۔زیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کابینہ اجلاس میں10نکالتی ایجنڈاشامل تھا۔نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے ، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ، پی پی آر اے کو

کابینہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ویج ایوارڈ کے حوالے سے قائم کمیٹی 180 دن کے اندر اپنی تجاویز دے گی۔امریکہ کی کمشیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ان کایوم سیاہ ناکام ہواہے، اگلی 25 جولائی یہ اس یوم سیاہ کی ناکامی پر منائیں گے۔25 جولائی پی ٹی آئی کے لئے عظیم فتح کا دن ہے ۔آج کے دن ملک سے موروثی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوا۔

ظل سبحانی کی شہنشاہت ختم ہوئی۔آج کے دن اداروں کو بااختیار بنانے کا عمل شروع ہوا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں10نکالتی ایجنڈاشامل تھا۔ کابینہ نے ای سی سی آئی کے فیصلوں کی توسیع کی ۔پانچ محکموں کو کابینہ کے انڈر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاسپورٹ سے پروفیشنل کے خانے کو ختم کیا گیا ہے۔نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے ، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ،

پیپی آر اے کو کابینہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ویج ایوارڈ کے حوالے سے قائم کمیٹی 180 دن کے اندر اپنی تجاویز دے گی۔امریکاکی کشمیر پرثالثی کی پیشکش پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ان کایوم سیاہ ناکام ہواہے، اگلی 25 جولائی یہ اس یوم سیاہ کی ناکامی پر منائیں گے۔25جولائی کو عوام نے ایسا لیڈرچنا جو نہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے۔ 25جولائی کو اداروں کو

بااختیار اورآزاد بنانے کے عمل کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی کوایک روشن صبح کاآغاز ہواجس نیپاناما کے چوروں کواصل جگہ پہنچایا ہے ۔25جولائی کا دن خاندانی ،مورثی سیاست کے خاتمے کا دن ہے۔25جولائی کادن ایک عظیم فتح کادن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلان جنگ ضرور کریں غربت کے خاتمے کے لئے کریں۔ اعلان جنگ کریں اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کریں۔

علان جنگ سندھ میں گڈ کورننس کے لئے کریں۔میڈیا کا درد انھیں زیب نہیں دیتا ، میڈیا کے وارث یہاں کھڑے ہیں ۔ انھیں وہ دن یاد نہیں جب اخبار ایک صفحہ کا شائع ہوا۔ عوام پاکستان کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ سیاسی بونوں کا قدم عمران خان پر تنقید سے اونچا نہیں ہوگا۔جن صوبوں میں ان کی حکومت ہے وہاں کام کریں۔جیل میں بھی وہ کہتے ہیں اپ قیدیوں میں تفریق کردیں ۔ اے کلاس بی کلاس نام دیئے گئے

وہ طبقاتی تفریق ہے۔ سب انسان برابر ہیں ، تفریق انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔ ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔آج اداروں کو بااختیار بنانے کے عمل کاآغازہوا۔چوروں،جاگیرداروں اورلوٹ مارکرنیوالوں کواصلی جگہ پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو یوم سیاہ کی ناکامی کا ماتم کررہے تھے۔ان کا دردعوام کا درد نہیں،اپنے جعلی اکاو نٹس کا دردہے۔ان کے درد کی علاج صرف یہ ہے لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…