پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف،آصف زرداری کو کس بات کی سزادی جارہی ہے؟محمود خان اچکزئی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)آل پارٹیز کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 25جولائی کوعوامی مینڈیٹ کے ساتھ کھیل کھیل کر اپنے لاڈلے کو اقتدار دلایا 25جولائی کا یوم سیاہ ایک دن نہیں بلکہ اس حکومت کے خاتمے تک مناتے رہیں گے،احتساب کے بہانے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں جو لوگ کونسلر بننے کے قابل نہیں تھے آج انہیں عوام پر مسلط کردیا گیا ہے نواز شریف،آصف زرداری سمیت دیگر رہنماوں کو عوام کے حقوق کی بات کرنے کی سزادی جارہی ہے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں

ایک گرینڈ جرگہ بلاکر ملک کے مسائل کا حل نکالا جائے ہم کسی صورت ملکی سالمیت،پارلیمنٹ کی بالادستی،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے یہ بات پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی،اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جمعیت اہلحدیث کے عصمت اللہ صالم اور دیگر نے آل پارٹیز کے زیراہتمام 25جولائی کے یوم سیاہ کے حوالے سے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم کسی ادارے،جماعت یا حکمرانوں کو گالیاں دینے نہیں آئے ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ یہ وطن ہمیں کسی سے خیرات میں نہیں ملا اس میں ہماری حکمرانی،وسائل پراختیارہوگاہم اس ملک کے برابر شہری ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہمارے وطن کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جوشخص آئین کا احترام نہیں کرتا ہم اسکے خلاف کھڑے ہونگے پاکستان اسوقت خطرناک بحران میں مبتلا ہے ہمارے تمام ہمسایے ہم سے ناراض ہیں ان حالات میں ہم سب کواکٹھے ہوکر ملک بچانا ہے میں ججز،میڈیا،سیاسی جماعتوں،جرنیلوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئیں گرینڈ جرگہ یا گول میز کانفرنس کریں اور مسائل کا حل نکالیں جبکہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ ہم آئین کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئیں اور تمام سڑکیں بند کردیں۔ آئین کی پاسداری تمام اداروں پر لازم ہے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ساحل وسائل پر پہلا حق وہاں بسنے والی اقوام کا ہو اور

وہ پاکستان جس میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور پارلیمنٹ معاملات کا منبہ ہو یہ پاکستان تاقیامت زندہ رہے گا اور جس پاکستان کو لوٹ کا مال سمجھ کر چلایا جائے وہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ افغانستان کو صفحہ ہستی سے مٹادے گامیں انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ایشیاء کا دل ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان پر کبھی کسی نے حکمرانی نہیں کی اگر افغانستان پر بم گرائے گئے تو پوری دنیا تباہ ہوجائے گی

انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کا نام پشتونخواتحفظ موومنٹ ہوگامیری تجویز ہے کہ سوات سے لیکر خیبر تک ہونے والے آپریشن جس میں 70ہزار لوگ مارے گئے کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جس میں ججز،سیاستدان اور فوجی معاملات کوسمجھنے والے لوگ شامل ہوں اور معلوم کیا جائے کہ یہ آپریشن کیوں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر جمہوری انداز میں حکومت توڑنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں جبکہ مریم نواز

جو آج اپنے والد کا مقدمہ بلوچستان لیکرآئی ہیں ہم تمام لوگ انکے ساتھ کھڑے ہیں۔اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ حکومت نے جلسے کی سیکورٹی ہمارے ذمے ڈال دی جب وہ سیکورٹی کے ذمہ د ار تھے تو انہوں نے کونسا تیر مارا اور دہشت گرد روکے حکمران اپنا غم کریں اللہ ہمارے ساتھ ہے حکومت نے سیکورٹی نہ دیکر ثابت کردیا کہ وہ ہیں ہی نہیں جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کے راستے

بھی بند کئے گئے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو کھیل کھیل کرلاڈلے کو ایوان میں لایاگیا،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے پر یوم سیاہ اسوقت تک چلے گا جب تک اس حکومت کا تختہ نہیں الٹ دیتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوسندھ،محمود خان اور نیشنل پارٹی کو بلوچستان میں ہرایا گیا جبکہ پنجاب میں (ن) لیگ کو ہرانے کی کوشش کی گئی مگر وہ اس میں خود ہارگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا لیکن ہم عوام میں زندہ ہیں اور عوام قوم پرستوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ

خیبر پختونخوا میں لاڈلے کو لایا گیا ہم بھی اس دھرتی کے سپوت ہیں لیکن ہمارے ساتھ ظلم کرکے تمام سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگاکر پاکستان کی سالمیت کو داؤپر لگادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت بھیساکھیوں پر چل رہی ہے وہ کہتی ہے کہ اپوزیشن ناکام ہے اپوزیشن ناکام نہیں سلیکٹڈ حکمران ناکام ہوئے ہیں۔انہوں نے عوام کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے گروی رکھ دیا اور ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کواس لئے جیل میں بند کیا گیا ہے

کیونکہ انہوں نے 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے حامی نہیں بھری جبکہ نوازشریف کو سی پیک معاہدہ کرنے کی سزادی جارہی ہے آج ہمیں ناز ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص نے موت کو لگے لگایا اور غیرت کے ساتھ جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک سلیکٹڈ حکومت ختم نہیں ہوتی ہماری تحریک چلتی رہے گی انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی برسی چھوڑ کراس لئے کوئٹہ آیا ہوں تاکہ میں دہشت گردوں کو بتاسکوں کہ ہم آج بھی دہشت گردی کے خلاف ہیں اگرمجھے دس بیٹے بھی

نچھاور کرنے پڑے تو میں تیارہو ں اگر ہماری قیادت نے عندیہ دیا تو بلوچستان میں 2وزارتوں کو لات مار کر اپوزیشن کا ساتھ دیں گے میں واضح کرتا ہوں کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو بدنام کرکے 3 بار وزیراعظم اورایک بار صدر رہنے والوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے آج کا جم غفیر اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ ریاستی دہشت گردی میں

عوام کیلئے گھٹن بھرا ماحول بنایا ہے اگر ریاست نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اورملک کو سیکورٹی اسٹیٹ بنایا ہم سیاسی کارکن اپنی جدوجہد اسوقت تک جاری رکھیں گے جب تک ملک کو فلاحی ریاست نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی،بے روزگاری عام ہے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں امن و امان کی صورتحال خراب ہے انتقامی سیاست عروج پر ہے ہمیں انتخابات سے دو ماہ پہلے ہی بتادیا گیاتھا کہ ہمیں نہیں چھوڑا جائے گا ہم نے کہا کہ آپ ہمیں عوام میں نہیں روک سکتے مشرف نے

ایک ہفتے بعد نتائج تبدیل کئے تھے لیکن اس بار تو ایک دن پہلے ٹھپے لگ چکے تھے ہم ووٹ،پارلیمنٹ،عوام اور جمہور کی حکومت چاہتے ہیں بلوچستان میں جو کچھ ہوا عوام اسکی گواہ ہیں ہم میڈیا اورعدلیہ کی آزادی،پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل مذاکرات سے حل ہونگے جب ہم ایک حد تک ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی میز پر لائے تو آپ خود مکرگئے آج بلوچستان میں جن لوگوں کی حکومت بنائی گئی ہے انہوں نے قوم دوست قوتوں کو دیوار سے لگایا ہے

ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں آئندہ بھی دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 62 ٹریڈیونینز پر ایوب خان طرز کی پابندی لگائی گئی ہے تعلیمی اداروں میں یونینز پر پابندی ہے کیا ہم یہ ملک اشرافیہ کیلئے بنارہے ہیں سیندک،گوادر کو لوٹا جارہا ہے بلوچستان کو کچھ حاصل نہیں ہورہا۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف 25جولائی نہیں بلکہ اسوقت تک یوم سیاہ منائیں گے جب تک مسلط حکمرانوں کی حکومت ختم نہیں ہوتی اس حکومت کے خاتمے سے آزاد اور خوشحال پاکستان بنے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کا فراڈ الیکشن بے نقا ب ہوچکا ہے ہم پر منحوس حکومت کو مسلط کیا گیا جو نہ سیاسی ذہن رکھتی ہے اور نہ ملک چلاسکتی ہے میاں نواز شریف اورآصف علی زرداری کو بلاوجہ قیدکرکے انکی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں بلاول بھٹو زرداری کو لیاری ٗمحمود خان اچکزئی کو کوئٹہ،مولانافضل الرحمن کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ہرایا گیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جیسے قدآور لیڈروں کواس لئے اسمبلی سے باہر ر کھا گیا تاکہ عمران خان کا اسمبلی میں کوئی مقابلہ کرنے والا نہ ہو فساد چوہدری اور مراد سعیدکونسلر نہیں بن سکتے انہیں ہم پر مسلط کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا انہیں پھانسی دی گئی نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کیا انہیں جیل بھیج دیا گیا آصف زرداری نے این ایف سی ایوارڈ،آغاز حقوق بلوچستان پیکج،18ویں ترمیم دی انہیں آج ان کیسز میں جیل بھیجا گیا ہے جن میں وہ گیارہ سال قید رہے اور کیسوں سے باعزت بری ہوئے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد کرنے والے پہلے علی امین گنڈاپور کو پکڑیں جو عمران خان کا کیچن چلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے تک ہم سڑکوں پر نکلیں گے احتساب کے بہانے جیلوں میں ڈالنا اورانتقامی کارروائیاں جاری ہیں ہم این آر او کسی صورت نہیں مانگیں گے وہ ہیں کون جوہمیں این آراو دیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…