پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

یوم سیاہ،”کتنے آدمی تھے“ اپوزیشن کی آٹھ پارٹیاں مل کر کتنے ہزار لوگ اکٹھے کرسکیں؟ حیرت انگیز دعویٰ کردیاگیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سات آٹھ پارٹیاں مل کر دو ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کر سکیں اس سے زیادہ لوگ عمران خان کے استقبال کے لیے نکلتے ہیں۔ عمران خان کے امریکہ دورے سے گرین پاسپورٹ کی عزت بڑی کیوں کہ عمران خان پاکستان کے لیے فیصلے کرتا ہے اسفند یار ولی نے پچیس ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کیا تھا عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈومور کا مطالبہ کرنے والے آج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک دورے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر بات ہوئی اور مسئلہ حل ہونے کی طرف جارہا ہے امریکہ نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا ہے احسن اقبال کہتے ہیں کہ بارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی تھی تو وہ بجلی کہاں چلی گئی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خسارے اور نقصان میں ہمیں حکومت ملی وہ کابینہ ہال سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون نے تمام ادارے تباہ کیے ہوئے تھے ملک پر 30 ہزار ارب کا قرضہ چڑھایا ہوا ہے۔ بجلی بارہ سو پچاس ارب، گیس 154 ارب اور پی آئی اے کو 350 ارب روپے خسارے میں چھوڑا گیا عمران خان کے درست فیصلوں کی وجہ سے معیشت سنبھل رہی ہے مسلم لیگ نون اپنے دور حکومت میں ہمارے صوبے سے 74 میگاواٹ بجلی نہیں لے رہی تھی ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے عمران خان باہر سے انویسمنٹ لا رہا ہے عمران خان پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ میں پاکستان کو جیسے متعارف کرایا اس پر قوم کو فخر ہے۔قوم نے ان چوروں اورلٹیروں کو مسترد کر دیا ہوا ہے۔ قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ملے۔پی پی پی اور پی ایم ایل(این) ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی۔عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔

سات آٹھ پارٹیاں دو ہزار لوگ اچھے موسم میں اکٹھا نہ کرسکیں یہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیا لائیں گے؟قبائلی اضلاع کے انتخابات سے یہ معلوم ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔نواز شریف اور زرداری جیل میں ہیں باقیوں کو ڈر ہے کہ وہ بھی جیل جائیں گے کیونکہ عمران خان کسی بھی کرپٹ انسان کو نہیں چھوڑے گا۔احتساب کا عمل کسی حال نہیں رکے گا۔کرپٹ حکمران لوٹی ہوئی

رقم واپس کر دیں تو مہنگائی ختم ہو جائے گی نواز شریف منی ٹریل دے دے تو جیل سے باہر آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے قرض کا حساب مانگا جاتاہے تو کہتے ہیں کہ ہم نے موٹروے بنایا ہے۔ہماری صوبائی حکومت نے سوات موٹروے 34 ارب روپے میں بنائی ہے۔24000 ارب روپے کا قرضہ ان لوگوں نے اپنی جیبوں میں ڈالا ہے۔فضل الرحمن اور اپوزیشن کو اپنی چھوٹی سی جلسی سے معلوم ہوا ہے کہ عوام کو صرف باتوں سے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔فضل الرحمن آج کل حکومت کے خلاف سازشیں بنانے کے لئے فارغ بیٹھے ہیں کیونکہ وہ پہلی بار اسمبلی سے باہر ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کا شوق پورا کرنے کے لیے حکومت نے ان کو سہولیات فراہم کیں لیکن پھر بھی ناکام ہو گئے ہیں کیونکہ عوام بھی ان چوروں اور لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…