جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

نیب کی ایک اور بڑی کامیابی،ملزمان سے برآمد ہونے والے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

datetime 25  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ملزمان سے برآمد کی گئی رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کراتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترجیح صرف کیس بنانا نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی ہے۔ ڈی جی نیب نے ایک کروڑ 73 لاکھ مالیت کے چیک حکام کے حوالے کیے جب کہ سرگودھا یونیورسٹی حکام کو 9 کروڑ 41 لاکھ کا چیک واپس کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی کیس میں ملزمان

نے غیرقانونی کیمپس بنا کر طلباء سے کروڑوں روپے وصول کیے۔ ڈی جی نیب کے مطابق ایل ڈی اے حکام کو 34 لاکھ 42 ہزار مالیت کا چیک حوالے کیا گیا جب کہ ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے حکام نے 45 لاکھ مالیت پر مشتمل چیک وصول کیا۔ نیب لاہور کے حکام نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے اور گوجرانوالہ اریگیشن سوسائٹی نے 51 لاکھ روپے کے چیک وصول کیے۔ ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملزمان سے اربوں روپے برآمد کرا کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…