منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

قتل کی نیت سے اسلحہ تاننے والا صوبائی وزیر قانون کابھانجا گرفتار،ملزم سے ملاقات کیلئے آنے والا ظفر سپاری بھی دھرلیاگیا،خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

datetime 25  جولائی  2019 |

راولپنڈی(این این آئی)رکشہ میں بیٹھے شخص پر قتل کی نیت سے اسلحہ تاننے والاگرفتار ملزم صوبائی وزیر قانون کے بھانجے کے مقدمہ قتل کا ملزم نکلا،ملزم کی ملاقات کے لئے آنے والا ظفر سپاری بھی گرفتار جو سوشل میڈیا پراسلحہ لہرانے کی قانون شکنی پر پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے ٹاپ20کریمنلز سے قریبی تعلقات ہیں،دونوں ملزمان کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی،

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو ایس پی پوٹھو ہار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات اسلام آباد کا رہائشی وسیم سجاد رکشہ میں بیٹھ کر لالکڑتی سے بکرا منڈی کی طرف جا رہا تھاکہ ہارلے سٹریٹ کے قریب ایک شخص نے اپنی کار رکشہ پر چڑھانے کی کوشش کی،وسیم سجاد نے اتر کر اس سے بات کی تو کار سوار شخص نے گالیاں نکالنا شروع کر دیں اورقتل کی نیت سے گن وسیم سجاد پر تان لی،قریب کھڑے قانون نافذ کرے والے اداروں نے کارسوار کو پکڑکرپولیس کے حوالے کر دیا،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ یہ شخص اسد نمبردار نکلا جو صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے کے مقدمہ قتل میں ملزم تھا،یہ خود تو ضمانت پر رہا ہو چکا تاہم اس کا بھائی اخلاق ابھی اس مقدمہ میں جیل میں ہے،ایس پی نے سی پی او کو بتایا کہ ابھی پولیس تھانہ آر اے بازار اس کے خلاف مقدمہ درج کر رہی تھی کہ ظفر سپاری نامی شخص بھی تھانہ میں آ گیا جو مختلف طریقوں سے گفتگو کر کے اسد نمبردار کو چھڑوانا چاہتا تھا جو ایک سیاسی جماعت کا سابق چیئرمین یونین کونسل بھی رہ چکا ہے،پولیس کو جب علم ہوا کہ ظفر سپاری سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ لہرانے کی قانون شکنی میں پولیس کو مطلوب ہے اور اس کے راولپنڈی کے ٹاپ20کریمنلزکے ساتھ نہ صرف تعلقات ہیں بلکہ ظفر سپاری ان کا ٹاپ سپورٹر ہے،تو ظفر سپاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا،سی پی او فیصل رانا نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر ایس پی پوٹھو ہار سید علی اور

ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس صر ف اور صرف قانون کی حکمرانی کے لئے کام کرر ہی ہے،یہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات ہیں،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے وائٹ کالر کریمنلز بسا اوقات بہت سی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہوتے ہیں،لہٰذا گرفتار ملزمان کی تفتیش کی جائے اور اگر یہ ملزمان کسی اورقانون شکنی یا کرائم میں ملوث ہوں تو انہیں اس میں بھی گرفتار کیا جائے کیوں کہ وائٹ کالر کریمنلز براہ راست مجرمانہ سرگرمیوں میں

ملوث نہ بھی ہوں وہ قانون شکنوں کے سہولت کار ضرور ہوتے ہیں اور سہولت کاری بھی اتنا بڑا ہی جرم ہے جتنا اصل مجرم،سی پی اوکو بتایا گیا کہ اسد نمبرداراور ظفر سپاری کی گرفتاری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کی خبر بن گئی ہے،راولپنڈی کے قانون پسند عوام ان گرفتاریوں پر فیصل رانا کی کمانڈ میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس کو ڈھیروں دعائیں دے رہے ہیں،سی پی او نے کہا کہ ان ملزمان کی تفتیش کے حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر بریف کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…