پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرپٹ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ،گھر، دفتر یا کسی دوسری عمارت میں موجود الماریوں کی تلاشی کی اجازت،بینکوں کے لاکر بھی کھلوائے جا سکیں گے،کھلبلی مچ گئی

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایس ای سی پی ہیرے جواہرات سے بھری تجوریاں بھی چیک کرے گا۔ گھر، دفتر یا کسی دوسری عمارت میں موجود الماریوں اور دراز میں پڑے طلائی زیورات، سونا اورڈالرسمیت دیگر قیمتی اثاثوں کی تلاشی بھی لی جاسکتی ہے جب کہ رولز میں ترمیم کے بعد بینکوں کے لاکر بھی کھلوائے جا سکیں گے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ایس آر 713 کے تحت کسی بھی عمارت، جگہ یا گاڑی میں موجود قیمتی اشیا تک رسائی کا اختیار دے دیا گیا ہے،مذکورہ ایس آر او کے ذریعے سرچ اینڈ سیزر  رولز 2019 بنائے گئے ہیں، جس کے تحت متعلقہ افسر ضرورت پڑنے پر اشیاء کا معائنہ کر سکتا ہے جب کہ ان اشیاء کا مالک اپنے قیمتی اثاثہ جات تک رسائی کیلئے انویسٹی گیشن آفیسر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، بصورت دیگر سرچ اینڈ سیزر کے رولز 6 کے تحت مجاز افسر کو تجوری، لاکر، دراز یا الماری کو توڑ کر کسی بھی چیز کو ضبط کر کے مزید کارروائی کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، رول نمبر5 کے تحت کمیشن عمارتوں اور جگہوں کی جبری تلاشی بھی لے سکتا ہے، رولز نمبر 3 کے تحت مقامی پولیس کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر زاہد عتیق نے کہاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے تناظر میں نئے قوانین ملک کی ضرورت ہیں، تاہم افسروں کو دیے گئے محکمانہ اختیارات کے استعمال میں احتیاط لازم ہونی چاہیے۔  منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایس ای سی پی ہیرے جواہرات سے بھری تجوریاں بھی چیک کرے گا۔ گھر، دفتر یا کسی دوسری عمارت میں موجود الماریوں اور دراز میں پڑے طلائی زیورات، سونا اورڈالرسمیت دیگر قیمتی اثاثوں کی تلاشی بھی لی جاسکتی ہے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…