اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے مریم نواز، صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب تینوں کو غیر قانونی اثاثہ کیس میں 31 جولائی کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایات کر د ی ہے ۔ جبکہ نواز شریف اور حمزہ شہباز پہلے جیل میں قید ہیں ، شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کیخلاف کیسز میں تحقیقات جاری ہیں ۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ شریف فیملی غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں بری طرح پھنس چکی ہے ۔مریم نواز کو نیب گزشتہ ہفتے
جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلب کیا تھا ۔ واضح رہے احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سماعت کے دوران جج نے کہا کہ نیب بتائے کہ اس الزام آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔دوران سماعت مریم نواز کو جج نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے وکیل کو بولنے دیں۔عدالت نے کہا کہ جب کبھی مرکزی اپیل پر فیصلہ آئے گا تو پھرعدالت دیکھے گی۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی ۔