منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مون سون کا طاقتور سسٹم پاکستان کے قریب منڈلانے لگا سیلاب کن علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے؟ عوام کو انتباہ جاری کر دیا گیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مون سون کا طاقتور سسٹم پاکستان کے قریب منڈلانے لگا،  بلائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے ،سسٹم بڑے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہو گا، جس کے بعد ان دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے،

مون سون کے نئے سسٹم کے نتیجے میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان بڑے دریاؤں میں کہیں اونچے اور کہیں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آسکتے ہیں،سسٹم 24 جولائی کی شام بڑے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہو گا، جس کے بعد ان دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، منگلا کے بالائی حصے پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، دریائے چناب میں مرالہ اور زیریں علاقوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، دریائے سندھ میں بھی تربیلا کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، برساتی نالوں میں بھی پانی کی سطح اونچے درجے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ فلڈ فور کارسٹنگ ڈویژن کے مطابق برساتی نالے بین، بسنتر، کیتھر، ڈیک، پلکھو، ایک اور بھمبھر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب،قلات، مکران، میرپور خاص، حیدر آباد ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…