جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران نیازی نے امریکہ میں کونسا نادر موقع ضائع کردیا ؟ حیرت انگیز دعوی کر دیا گیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ سے ثابت ہوا کہ عمران نیازی محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، عمران نیازی نے امریکہ میں اپنے خطاب سے اتحاد کا پیغام دینے کا نادر موقع ضائع کردیا ،عمران نیازی نوازشریف کے خوف میں جیتے ہیں اور اس سے ہٹ کو سوچنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں ،

کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے،جب نوازشریف نے بھارت سے اچھے تعلقات کی بات کی تو عمران نیازی نے انہیں ’مودی کایار‘ کہا ،آج عمران نیازی نے نوازشریف کا ویژن اپنا لیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عمران خان کے دورہ امریکہ پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے اپنی حکومت میں میڈیا کے آزاد ہونے کا عالمی جھوٹ بولا،قوم اور میڈیا نے دیکھ لیا کہ عمران نیازی صاحب کس پایے کا جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ آج ملک میں بدترین سینسرشپ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے امریکہ میں اپنے خطاب سے اتحاد کا پیغام دینے کا نادر موقع ضائع کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نوازشریف کے خوف میں جیتے ہیں اور اس سے ہٹ کو سوچنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں ،کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔انہوں نے کہا کہ افسوس نوازشریف جیسے محبت وطن اور عوام سے وفا کرنے والے شخص پر کم ظرفانہ الزامات عائد کئے ۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران نیازی کا ذہنی دیوالیہ پن پوری طرح عیاں ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ٹی وی اور ائیر کنڈیشنر چھیننے کی بات کرکے عمران نیازی نے کم ظرفی اور ہلکے پن کا مظاہرہ کیا ،ثابت ہوا کہ وہ وزیراعظم کے منصب کے لئے انتہائی ناموزوں شخص ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بسوں پر سفر کی شعبدہ بازی کے بجائے بہتر ہوتا کہ

پاکستان کے عوام کے لئے اہم معاملات پر ٹھوس پیشرفت کرتے۔انہوں نے کہا کہ موصوف نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے کر اپنے ہی بیانات اوردعووں کا جنازہ نکال دیا ۔صدر مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکہ میں صحافی کواس پر سوال کرنے سے روک دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق

حل کرنے کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران نیازی کی حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کی بات کرکے عمران نیازی نے امریکہ میں اپنی آمرانہ ذہنیت بے نقاب کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قوم کوبتائیں کہ انہوں نے امریکہ کے لئے ’’ڈومور‘‘ کی کیا پیشکش کی ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف نے بھارت سے اچھے تعلقات کی

بات کی تو عمران نیازی نے انہیں ’مودی کایار‘ کہا ،آج عمران نیازی نے نوازشریف کا ویژن اپنا لیا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے تھے، آج عمران نیازی نے اس پر بھی نوازشریف کے ویژن کو اپنالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے دورہ امریکہ سے کچھ حاصل نہیں کیا، صرف یہ ثابت ہوا کہ وہ ملک کے وزیراعظم ہونے کے اہل نہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ سے ثابت ہوا کہ عمران نیازی محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…