بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے رہنماؤں نے انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتار اور انتظامیہ کے روئیے کے خلاف بدھ کوکوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران عدالتی احکامات کی غلط تشریح کے نام پر تاجروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں،

یہ بات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے رہنماؤں حضرت علی اچکزئی،تاج آغا، اللہ داد ترین، طاہر،ملک اسد، عبدالخالق آغا سمیت دیگر نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ڈبل روڈ منیر احمد مینگل روڈ پر ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کے حکم پر ڈھا ئی سو سے زائد دکانے سیل کر کے سینکڑو ں خاندانوں کو بے روز گار کر دیا گیا ہے جس کے خلاف تا جر برادری نے اپنا جمہوری حق استعمال کر تے ہوئے وہاں پر پُر امن دھرنا دیا منگل کوڈبل روڈ کے تا جر عبدالرحیم کا کڑ کی قیادت میں اپنے جائز مطا لبے کے حق میں پر امن دھر نے کیلئے بیٹھے تھے جن پر پولیس نے بلا اشتعال بلا جواز لا ٹھی چار چ شروع کر دیا نہ صر ف یہ کہ تا جروں کو ما را پیٹا گیا بلکہ ان کے ساتھ انتہا ئی ہتک آمیز رویہ اپنا یا گیا اور اس دوران مر کزی انجمن تا جران بلو چستان کے صدر عبدالرحیم کا کڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسین مینگل،انجمن تاجران ڈبل روڈ کے صدر فضل خالد سمیت 16افراد کو گرفتار کیا گیا پولیس کے تشدد سے 3 تاجر زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی پر امن دھر نے پر رحیم کاکڑ سمیت چا لیس افراد پر ایف آئی آر در ج کی گئی ہے یہ سب کچھ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایما ء پر کیا جا رہے ہیں جو عدالتی حکامات کا بہانا بنا کر اس کی آڑ میں ذاتیا ت کر ر ہے ہیں انہوں نے کہا مر کزی انجمن تا جران بلو چستان کے رہنما ؤں کے خلاف انتقا می کارروائیوں کی جارہی ہے  اس حوالے سے مر کزی انجمن تاجران بلو چستان کوئٹہ کے تمام یونٹ عہدیداروں کا ہنگا می اجلاس منعقد ہوا

ا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج بروز بدھ کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کی جا ئیگی کوئٹہ شہر کے تمام چھو ٹے بڑے تجا رتی مرا کز ڈی سی کوئٹہ سے اظہار نفرت اور اپنے جائز مطا لبات کے حق میں بند رہینگے اور اگر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے با وجود بھی ہمارے ساتھیوں کو غیر مشروط طور پر رہا نہ کیا گیا تمام جھو ٹے مقد مات واپس نہیں لیئے گئے تمام سیل شدہ دکا نیں ڈی سیل نہیں کی گئیں تو مر کزی انجمن تا جران بلو چستان رجسٹر جنرل با ڈی کا اجلاس طلب کر کے پورے بلو چستان میں احتجاج کی کال دے گی اور ہم یہ بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ تا جروں پر بلا جواز تشد د کے ذمہ دا ڈی سی کوئٹہ ہیں جن کی وجہ سے شہر کا پر امن ما حول خراب ہو رہا ہے کہ خلاف مقد ما در ج کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…