منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران نیازی نے دورہ امریکہ سے کیا حاصل کیا؟شہبازشریف نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ذہنی دیوالیہ پن پوری طرح عیاں ہوچکا ہے، بسوں پر سفر کی شعبدہ بازی کے بجائے بہتر ہوتا کہ پاکستان کے عوام کے لئے اہم معاملات پر ٹھوس پیشرفت کرتے،عمران نیازی نے دورہ امریکہ سے کچھ حاصل نہیں کیا، صرف یہ ثابت ہوا کہ وہ ملک کے وزیراعظم ہونے کے اہل نہیں، عمران نیازی محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں اپنے خطاب سے اتحاد کا پیغام دینے کا نادر موقع ضائع کردیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نوازشریف کے خوف میں جیتے ہیں اور اس سے ہٹ کو سوچنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔انہوں نے کہا کہ افسوس نوازشریف جیسے محبت وطن اور عوام سے وفا کرنے والے شخص پر کم ظرفانہ الزامات عائد کئے،عمران نیازی کا ذہنی دیوالیہ پن پوری طرح عیاں ہوچکا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نوازشریف سے ٹی وی اور ائیر کنڈیشنر چھیننے کی بات کرکے عمران نیازی نے کم ظرفی اور ہلکے پن کا مظاہرہ کیا۔ ثابت ہوا کہ وہ وزیراعظم کے منصب کے لئے انتہائی ناموزوں شخص ہیں۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ بسوں پر سفر کی شعبدہ بازی کے بجائے بہتر ہوتا کہ پاکستان کے عوام کے لئے اہم معاملات پر ٹھوس پیشرفت کرتے،موصوف نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے کر اپنے ہی بیانات اوردعووں کا جنازہ نکال دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکہ میں صحافی کواس پر سوال کرنے سے روک دیا۔عمران نیازی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات نہیں کی۔مسلم لیگ ن کے صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران نیازی کی حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے؟

میڈیا کو کنٹرول کرنے کی بات کرکے عمران نیازی نے امریکہ میں اپنی آمرانہ ذہنیت بے نقاب کردی ہے۔ عمران نیازی نے اپنی حکومت میں میڈیا کے آزاد ہونے کا عالمی جھوٹ بولا۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم اور میڈیا نے دیکھ لیا کہ عمران نیازی صاحب کس پائے کا جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ آج ملک میں بدترین سینسرشپ ہے۔ عمران نیازی قوم کوبتائیں کہ انہوں نے امریکہ کے لئے ”ڈومور“ کی کیا پیشکش کی ہے؟سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جب نوازشریف نے بھارت اسے اچھے تعلقات کی بات کی تو عمران نیازی نے انہیں ’مودی کایار‘ کہا،آج عمران نیازی نے نوازشریف کا وژن اپنا لیا ہے نوازشریف ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے تھے، آج عمران نیازی نے اس پر بھی نوازشریف کے وڑن کو اپنالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے دورہ امریکہ سے کچھ حاصل نہیں کیا، صرف یہ ثابت ہوا کہ وہ ملک کے وزیراعظم ہونے کے اہل نہیں ہیں۔ دورہ امریکہ سے ثابت ہوا کہ عمران نیازی محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…