جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

(ن) لیگ نے یوم سیاہ کے احتجاجی جلسے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا شروع کر دیئے،اراکین اسمبلی سے کتنے لاکھ روپے فی کس مانگے گئے ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی میزبانی میں 25جولائی کو چیئرنگ کراس چوک میں یوم سیاہ کے احتجاجی جلسے کیلئے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے فنڈز اکٹھا کرنا شروع کر دیا،منتظمین کی جانب سے احتجاجی جلسہ کے انتظامات کے لئے 2 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف 25 جولائی کے احتجاجی جلسہ کے انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔  مسلم لیگ (ن) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے احتجاجی جلسے کے انتظامات کے لئے فنڈ زاکٹھا کرنا شروع کردئیے ہیں۔لاہور کے ارکان قومی اسمبلی سے فی کس تین لاکھ روپے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی سے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔پارٹی رہنماؤں ملک ریاض، شیخ روحیل اصغر، وحید عالم خان، سردار ایاز صادق، رانامبشراقبال اور ملک افضل کھوکھر نے پارٹی فنڈ میں تین،تین لاکھ روپے جمع کروا دئیے ہیں۔ جبکہ میاں مجتبیٰشجاع الرحمان،غزالی سلیم بٹ، کرنل (ر)ر طارق، سمیع اللہ خان، یاسین سوہل، میاں مرغوب احمد، سیف الملوک کھوکھر اور میاں عمران جاوید نے ڈیڑھ،ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کروا ئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رمضان صدیق بھٹی اور رانا احسن شرافت لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے پیسے اکھٹے کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک غلام حبیب اعوان اور اختر حسین بادشاہ نے  پارٹی کو فنڈ دینے سے انکار کیا تاہم شہباز شریف کے سخت احکامات کے حوالے سے آگاہی پر بعد اختر حسین بادشاہ اور ملک غلام حبیب اعوان نے پارٹی فنڈ دینے کی حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے لئے60 ہزار جھنڈے جبکہ متوالوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مسلم لیگ (ن) فراہم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…